الفاظ و تصورات
- Alpha سیلز
لبلبے کے خلیات جو خون میں گردش کرنے کیلئے Glukagon نامی ہارمون خارج کرتے ہیں۔ - Beta سیلز
لبلبے کے خلیات جو انسولین نامی ہارمون خارج کرتے ہیں - بلڈ شوگر میٹر
یہ آلہ خون میں شوگر کی سطح ماپنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ خون کا ایک قطرہ (انگلی میں سوئی چبھو کر) ایک ٹیسٹ سٹرپ (پٹی) پر رکھا جاتا ہے اور اس سٹرپ کو آلے کے اندر داخل کیا جاتا ہے۔ آلہ خون میں شوگر کی سطح چیک کر کے نتیجہ دکھاتا ہے۔ - لبلبہ
یہ غدّہ معدے کے پاس واقع ہوتا ہے اور اس میں کئ طرح کے خلیات کے گروپ ہوتے ہیں، بشمول beta سیلز کے جو انسولین خارج کرتے ہیں؛ یہ غدّہ چھوٹی آنت میں غذا کو ہضم کرنے والی رطوبت بھی خارج کرتا ہے - Diabetes mellitus
یہ مرض میٹابولزم (جسم میں غذا سے توانائی کا حصول) سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ جسم گلوکوز سے حاصل ہونے والی توانائی کو نارمل طریقے سے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا کیونکہ جسم کافی انسولین پیدا نہیں کر سکتا۔ اگر ذیابیطس پر قابو نہ پایا جاۓ تو خون میں گلوکوز (شوگر) کی سطح بہت بلند ہو جاتی ہے اور پیشاب میں بہت زیادہ شوگر خارج ہونے لگتی ہے۔ - Diabetesteam
سرکاری طبی اداروں میں کام کرنے والوں کا ایک گروپ جو ذیابیطس کے مریضوں کی خبر گیری اور مدد کرتا ہے۔ اس ٹیم میں عام طور پر ڈاکٹر، نرس اور ماہر غذائیت شامل ہوتے ہیں۔ یہ طبی عملہ مریضوں کو ذیابیطس کے بارے میں معلومات اور تربیت دینے کی خاص اہلیت رکھتا ہے۔ اس ٹیم میں ماہر امراض چشم، پوڈائٹرسٹ اور دوسرے سپیشلسٹ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ - خالی پیٹ بلڈ گلوکوز
یہ ذیابیطس کی تشخیص کا ٹیسٹ ہے۔ یہ ٹیسٹ کروانے کیلئے مریض خالی پیٹ آتا ہے یعنی ٹیسٹ سے پچھلی رات کو کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے۔ - Glucagon
یہ ایک ہارمون ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ لبلبے میں پاۓ جانے والے alpha سیلز یہ ہارمون پیدا کرتے ہیں۔ - گلوکوز
یہ شوگر کی ایک سادہ قسم ہے جو ہماری غذا میں پاۓ جانے والے کاربوہائیڈریٹس (نشاستوں) کے ٹوٹ پھوٹ کر جسم میں جذب ہونے کے وقت بنتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد گلوکوز جسم کیلئے فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ - دل اور خون کی نالیوں کے امراض
دل اور خون کی نالیوں کی بیماریاں۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دل اور خون کی نالیوں کے امراض میں مبتلا ہو جانے کا خطرہ صحتمند افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ - ہائپر گلایسیمیا
خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہونا۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جسم بہت کم انسولین پیدا کر رہا ہو، انسولین کی فراہمی رک جاۓ یا انسولین کیلئے آپ کی ضرورت بڑھ جاۓ۔ - Hyperlipidemia
خون میں کولیسٹرول اور triglycerides جیسی چکنائیوں کی بلند سطح۔ - ہائپر ٹینشن
ہائی بلڈ پریشر۔ بلڈ پریشر نارمل ویلیو/نارمل رینج کی آخری حد سے زیادہ ہوتا ہے جو تقریبا 140/90 mmHg ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کا بلڈ پریشر اس سے بہت کم ہونا چاہیئے۔ - ہائپو گلایسیمیا
خون میں شوگر کی مقدار ضرورت سے کم ہونا جس سے پسینہ آنے، کپکپی، کمزوری کی وجہ سے پھیکی رنگت، دل کی تیز اور بے ترتیب دھڑکن اور توجہ برقرار رکھنے میں مشکل جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ - Incretines
جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو آنتوں میں ان ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں انسولین کا اخراج بڑھتا ہے۔ - انسولین
یہ ایک ہارمون ہے جو خون کی شوگر (گلوکوز) کو جسم کے خلیات میں پہنچنے کیلئے مدد دیتا ہے جہاں اسے توانائی کے حصول کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لبلبے میں پاۓ جانے والے beta سیلز انسولین بناتے ہیں۔ - انسولین کے خلاف مدافعت
جسم کے خلیات میں انسولین کا اثر قبول کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں خلیات گلوکوز (بلڈ شوگر) کو مؤثر طریقے سے جذب نہیں کر سکتے۔ - کولیسٹرول
یہ چکنائی کی ایک قسم ہے جو جسم میں خوراک سے توانائی کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ - کاربوہائیڈریٹس (نشاستے)
غذا سے توانائی کے حصول کے تین اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہیں۔ کاربوہائیڈریٹس چینی کے مالیکیولز کی لمبی زنجیروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ہاضمے کے دوران کاربوہائیڈریٹس ٹوٹ پھوٹ کر گلوکوز بن جاتے ہیں اور یہ غذا کی وہ قسم ہیں جو بلڈ شوگر کو بڑھانے میں سب سے زیادہ کارگر ہے۔ - Langerhans islets
لبلبے میں پاۓ جانے والے خلیات کے گروپ۔ ان گروپوں میں خلیات کی دوسری قسموں کے علاوہ alpha اور beta سیلز بھی ہوتے ہیں۔ - Lipoproteins
یہ پروٹینز اور چکنائی پر مشتمل ہوتی ہیں اور خون میں چکنائی کو سفر کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ - میٹابولزم
خوراک سے توانائی کا حصول۔ - گلوکوز کی برداشت کم ہو جانا
بلڈ شوگر کی وہ ویلیو (مقدار) جو نارمل ویلیو اور ذیابیطس کے درمیان ہو۔ اسے ذیابیطس شمار نہیں کیا جاتا تاہم یہ ذیابیطس لاحق ہونے سے پہلے کی ایک سٹیج ہے۔ - نیفرو پیتھی
گردوں کی بیماریاں - نیورو پیتھی
اعصاب کی بیماریاں - دل اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ
خون کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اہم اعضا اور ٹشو (دل، دماغ، ٹانگوں، گردوں، آنکھوں، اعصاب) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ۔ ان نقصانات کی وجہ ذیابیطس اور/یا ہائی بلڈ پریشر یا خون میں چکنائی کی زیادتی ہے۔۔ - سٹروک
سٹروک ایک طرح کا دورہ ہے۔ دماغ میں خون جاری ہونے یا خون کی پھٹکی پھنس جانے کی صورت میں۔ - Triglyceride
ہماری غذا سے حاصل ہونے والی چکنائی۔ جسم زائد کیلوریز اور چکنائی کو triglycerides کی صورت میں محفوظ رکھتا ہے۔ - ٹائپ 1 ذیابیطس
جسم انسولین بنانا تقریبا چھوڑ چکا ہوتا ہے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو زندہ رہنے کیلئے انسولین کے انجیکشن لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ - ٹائپ 2 ذیابیطس
جسم انسولین کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا یا کافی انسولین پیدا نہیں کر سکتا۔
